LIVE

شاہد کپورکے ہم شکل کے چرچے

ویب ڈیسک
March 19, 2021
 

اسکرین گریب

گزشتہ برس بالی وڈ بیبو کرینہ کپور کی ہم شکل ٹک ٹاکر کے منظر عام پر آنے کے بعد اب سوشل میڈیا پر بالی وڈ کے خوبرو اداکار شاہد کپور کے ہم شکل کے چرچے ہیں۔

بالی وڈ کی خبروں کےحوالے سے مشہور و معروف میگزین فلم فیئر کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں بالی وڈ اداکار شاہد کپور کے ہم شکل نوجوان کو ان کی بالی وڈ فلم کے ایک سین کے ڈائیلاگز کی کاپی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انسٹاگرام صارفین بھی اس ویڈیو میں موجود نوجوان کو شاہد کپور کے ہم شکل ہونے سے متعلق کیپشن پر اتفاق کرتے نظر آرہے ہیں۔

اسکرین گریب

ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ ہو بہو شاہد کپور کی کاپی ہے جب کہ ایک صارف نے ٹک ٹاک اسٹار کو شاہد کپور سے بہتر قرار دیتے ہوئے لکھا کہ یہ شاہد کپور سے اچھا ہے اور ڈائیلاگز بھی بہت اچھے کاپی کیے ہیں۔

دوسری جانب نوجوان کے ہمراہ ویڈیو میں کرینہ کپور کی ہم شکل ٹک ٹاکر شنایا سچ دیوا کو بالی وڈ بیبو کے ڈائیلاگز کاپی کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

ٹک ٹاک اسٹار شنایا گزشتہ برس کرینہ کپور کے اسٹائل کاپی کیے جانے کے باعث بالی وڈ خبروں کی زینت بنیں۔