LIVE

ہتک عزت کا دعویٰ، شہباز شریف کی عمران خان کیخلاف درخواست مسترد

ویب ڈیسک
March 19, 2021
 

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعوے کا فیصلہ جلد کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

عدالت نے ہتک عزت کیس کا فیصلہ جلد کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے شہباز شریف کو ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔

شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ عمران خان نے 4 سال قبل شہباز شریف پر کرپشن کا الزام لگایا، دعوے کا فیصلہ 90 روز میں ہونا تھا لیکن عمران خان نے جواب ہی داخل نہیں کرایا۔