LIVE

روسی ویکسین 'اسپوٹنک V' کی قیمت کا تعین نہ ہوسکا

ویب ڈیسک
March 20, 2021
 

نجی کمپنی نے روسی ویکسین کی 50 ہزار ڈوز درآمد کی ہیں— فوٹو:فائل 

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کی جانب سے روسی ویکسین ’Sputnik V‘ کی قیمت کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا۔

ذرائع کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کی پرائیسنگ کمیٹی قیمت کا تعین کرکے وفاقی کابینہ کوبھیجے گی۔

نجی کمپنی نے روسی ویکسین کی 50 ہزار ڈوز درآمد کی ہیں۔ 

ذرائع ڈریپ کے مطابق ایسی قیمت مقرر کرنا چاہتے ہیں جو تمام لوگوں کی پہنچ میں ہوں۔