LIVE

ڈریپ نے نجی کمپنی کی منگوائی گئی کورونا ویکسین کی قیمت تجویز کر دی

احمد سبحان
March 21, 2021
 

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے نجی کمپنی کی جانب سے منگوائی گئی کورونا ویکسین کی قیمت وفاقی حکومت کو تجویز کر دی۔

ذرائع کے مطابق نجی کمپنی کی جانب سے منگوائی گئی کورونا کی روسی ویکسین اسپوٹنک فائیو کی قیمت سے متعلق ڈریپ کا ہنگامی اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق ڈریپ نے روسی ویکسین اسپوٹنک فائیو کی 2 خوراکوں کی قیمت 8 سے 9 ہزار کے درمیان مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈریپ کی ارسال کردہ سفارشات کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔

خیال رہے کہ کراچی کی ایک فارماسوٹیکل کمپنی نے روس سے کورونا ویکسین درآمد کی تھی۔