LIVE

مریم نے حمزہ شہباز سے اختلاف کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

ویب ڈیسک
March 21, 2021
 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے چچا زاد بھائی اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سے اختلا فات کی خبروں کی تردید کر دی۔

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان جاتی عمرہ پہنچے تھے جہاں مریم نواز اور حمزہ شہباز نے ان کا استقبال کیا۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے حمزہ شہباز سے اختلا فات کی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ جھوٹوں پراللہ کی لعنت ہے، میرے اور حمزہ کے درمیان اختلاف کی خبریں پھیلانا شرمناک ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔