LIVE

کارتک آریان بھی کورونا وائرس کا شکار

ویب ڈیسک
March 22, 2021
 

بالی وڈ اداکار کارتک آریان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

کارتک آریان نے یہ خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی اور مداحوں سے کہا ہے کہ وہ ان کی کورونا سے صحت یاب ہونے کی دعا کریں۔

کارتک نے اپنے اکاؤنٹ پر ایک جمع کی علامت کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ 'مثبت ہو گیا ہوں، دعا کرو'۔

حال ہی میں کارتک کو لکمے فیشن ویک کے دوران ڈیزائنر منیش ملہوترا کے لیے ریمپ پر چلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

کارتک ان دنوں فلم 'بھول بھلیاں 2' کی شوٹنگ کر رہے تھے اور اب قوی امکان ہے کہ فلم کی شوٹنگ تاخیر کا شکار ہو گی۔

کارتک آریان کے آئندہ بالی وڈ پروجیکٹس میں دھماکا، بھول بھلیاں 2 ، دوستانہ 2 اور سونو کے ٹیٹو کی سویٹی 2 جیسی فلمیں ہیں۔