LIVE

اظہر علی کی والدہ انتقال کر گئیں

ویب ڈیسک
March 22, 2021
 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کی والدہ انتقال کر گئیں۔

اظہر علی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو والدہ کے انتقال کی خبر دی اور  کہا کہ وہ جلد نماز جنازہ کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

انہوں نے مداحوں سے دعا مغفرت کرنے اور نماز جنازہ میں شرکت کے لیے آنے والے افراد سے کورونا کے حوالے سے حکومتی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی درخواست بھی کی۔

اس خبر کے بعد دنیا بھر سے کرکٹرز، کمنٹیٹرز اور صحافیوں کی جانب سے اظہر علی سے اظہار افسوس کیا جا رہا ہے۔

سابق کپتان و وکٹ کیپر سرفراز احمد نے بھی دکھ کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

معروف کمنٹیٹر ایلن ولکنز نے بھی اظہر علی سے اظہار تعزیت کیا ہے۔