LIVE

مودی کا وزیراعظم عمران خان کو خط، یوم پاکستان کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار

ویب ڈیسک
March 23, 2021
 

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کے نام خط میں مبارک باد دینےکے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

 یوم پاکستان پر وزیراعظم عمران خان کے نام بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے خط میں  پاکستانی عوام کو مبارکباد دی ہے۔

مودی نے خط میں پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہےکہ پاکستانی عوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں۔

نریندر مودی نے خط میں کورونا وبا سے نمٹنے کےلیے وزیراعظم اور  پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے بھی پاکستانی ہم منصب  کے لیے یوم پاکستان پر تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے  بھارتی وزیراعظم اور صدر کے تہنیتی پیغامات کی تصدیق کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ مودی نے گذشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان میں کورونا کی تشخیص کے بعد بھی ان کے لیے اپنے پیغام میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔