LIVE

میرپور خاص: پولیس افسر کے بنگلے سے 12 من چرس اور بڑی مقدار میں بھنگ برآمد

ویب ڈیسک
March 24, 2021
 

میرپور خاص میں پولیس افسر کے بنگلے سے 12 من چرس اور 24 کلو گرام بھنگ برآمد کر لی گئی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے میر پور خاص میں پولیس افسر کے بنگلے پر چھاپہ مار کر 12 من چرس اور 24کلو گرام بھنگ برآمد کر لی۔

کارروائی کے دوران بنگلے سے ریپیٹر، پستول، ایس ایم جی اور 7 ایم ایم رائفل اور گولیاں بھی ملیں، گھر پر چھاپہ پڑتے ہی پولیس افسر فرار ہو گیا اور بعدازاں پولیس افسر کو معطل کر دیا گیا۔