LIVE

کوئٹہ تفتان شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
March 25, 2021
 

فائل فوٹو

مستونگ میں کوئٹہ تفتان شاہراہ پر مسافر کوچ اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے7  افرادجاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق حادثہ کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پر مستونگ کے علاقے پڈین کے مقام پر پیش آیا جہاں مسافر کوچ اور کار میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق جب کہ 7 افراد شدید زخمی ہو ئے جنہیں طبی امدادکے لیے شہید نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 2خواتین اور بچوں سمیت 5 مزید افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 زخمیوں کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق  نوشکی کے ایک ہی خاندان سے ہے۔