LIVE

سونم کپور اور کرینہ کپور کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟

ویب ڈیسک
March 25, 2021
 

فائل فوٹو

بالی وڈ انڈسٹری میں رشتہ دار  اداکاروں کی کمی نہیں ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بالی وڈ  اداکارہ سونم کپور اور  بالی وڈ  بیبو کرینہ کپور کے درمیان بھی کوئی رشتہ ہے؟

بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور کا تعلق ہندی سینما کے پہلے خاندان کپور  فیملی سے ہے جس کے سربراہ پرتھوی راج کپور تھے اور اس خاندان کی فلم انڈسٹری کی 93 سالہ تاریخ میں 4 نسلیں بالی وڈ میں نام کما چکی ہیں جن میں بالی وڈ فلم انڈسٹری کے نامور اداکار  راج کپور ، ششی کپور اور  شمی کپور جیسی شخصیات شامل ہیں،  آگے چل کر اسی خاندان کی پہلی خاتون کرشمہ کپور  نے بالی وڈ انڈسٹری کو کامیاب فلمیں دیں تاہم اب کرینہ کپور اور  رنبیر کپور  بھی فلم انڈسٹری کا ایک اہم حصہ ہیں۔

دوسری جانب بالی وڈ انڈسٹری کا دوسرا مقبول فلمی خاندان انیل کپور ، بونی کپور اور سنجے کپور کا ہے جن کے والد سریندر کپور تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سریندر کپور اور  پرتھوی راج کپور آپس میں کزن تھے جس کے باعث بالی وڈ کی معروف ادکارائیں سونم کپور اور کرینہ کپور بھی آپس میں رشتہ دار  ہیں اور دونوں کے آپس میں اچھے تعلقات بھی ہیں۔