LIVE

پشاور: شوکت یوسفزئی سے غیر ضروری بات چیت پر ٹریفک وارڈن معطل

ویب ڈیسک
March 26, 2021
 

پشاور میں صوبائی وزیر سے واک کے دوران ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق سوالات پوچھنے پر ٹریفک وارڈن کو معطل کردیا گیا۔

حکم نامے کے مطابق ریس کورس گارڈن میں واک کے دوران ٹریفک وارڈن ناظم نے صوبائی وزیرمحنت شوکت یوسفزئی سے ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق سوالات پوچھے جس پر صوبائی وزیر نے نا پسندیدگی کا اظہارکیا۔

ایس پی ہیڈ کوارٹر نے ٹریفک وارڈن کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا  جب کہ سی سی پی او پشاور کا کہنا ہےکہ ٹریفک وارڈن کو اپنی ڈیوٹی پر توجہ دینی چاہیے تھی، ٹریفک اہلکار دوران ڈیوٹی کسی کے ساتھ غیر ضروری گفتگو سے اجتناب کریں۔