LIVE

صبور علی کی بھنگڑا ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
March 26, 2021
 

پاکستان کی اداکارہ وماڈل صبور علی کی بھنگڑا ویڈیو وائرل ہوگئی۔

انسٹاگرام اسٹوری پر اداکارہ صبور علی کے دوست عمیر قاضی اور اداکارہ زارانور عباس   کی جانب سے صبور علی کی بھنگڑا ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں صبور علی کو عمیر قاضی کی شادی پر ہرے رنگ کے لباس میں ڈھول کی تاپ پر بھنگڑا ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دولہا عمیر قاضی بھی صبور علی کے ہمراہ بھنگڑا ڈالتے اور ڈانس سے لطف اندوز ہوتے دیکھے جاسکتے ہیں۔

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

یہ ویڈیو اداکارہ زارا نور عباس کی جانب سے بنائی گئی ہے جبکہ  انسٹاگرام پر زارا نور  نے  عمیر قاضی کے ہمراہ اپنی تصویر بھی شیئر کی ہے۔