LIVE

’شفقت جانو اب پروموٹ کردو یا آن لائن امتحان لے لو‘

ویب ڈیسک
March 26, 2021
 

فائل فوٹو

گزشتہ روز کیمبرج کے پاکستان میں او لیول امتحانات پر متفق ہونے سے متعلق اعلان کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود ایک بار پھر ٹوئٹر کی زینت بن گئے۔

ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ’شفقت انکل رحم کریں‘ ٹرینڈ کررہا ہے جس میں کیمبرج طلبہ کی جانب سے شفقت محمود سے کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کے امتحانات منسوخ کرنے کی درخواست کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر چلنے والے ٹرینڈ میں طلبا وطالبات ٹوئٹر پر وفاقی وزیر تعلیم سے کیمبرج امتحانات منسوخ کرنے یا پھر آن لائن امتحان لینے کی درخواست کررہے ہیں۔

عثمان شہباز نامی صارف نے شفقت محمود کی فی میل ورژن تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی ’شفقت جانواب پروموٹ کردو یا آن لائن امتحان لے لو‘۔

 ایک صارف نے ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کورونا کی تیسری لہر نہایت خطرناک ہے، حکومت کو اس حوالے سے کچھ غیر معمولی فیصلے کرلینے چاہئیں۔

ایک صارف نے وفاقی وزیر تعلیم کی ٹوئٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ کو اور کیسے بتائیں کہ ہم ابھی امتحان کے لیے تیار نہیں ہیں آپ کو پیسوں کی پڑی ہے۔

ایک صارف نے کیمبرج امتحان منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ برائے مہربائی سمجھنے کی کوشش کریں کیمبرج کے امتحانات کیک کا پیس نہیں ہے۔