LIVE

بھارتی اداکار پریش راول بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے

ویب ڈیسک
March 27, 2021
 

فائل فوٹو

معروف بھارتی اداکار پریش راول بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

65 سالہ پریش راول نے ٹوئٹر کے ذریعے اپنے مداحوں کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔

بالی وڈ کی متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے پریش راول نے اپنی ٹوئٹ میں کورونا مثبت آنے کو بدقسمتی قرار دیا۔

پریش راول نے کہا کہ وہ تمام افراد جو پچھلے 10 دنوں میں ان سے رابطے میں رہے ان سے درخواست ہے کہ وہ بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروالیں۔

 اس سے قبل  رواں ماہ 9 مارچ کو پریش راول نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی تھی۔

خیال رہے کہ پریش راول سے قبل بھارت میں کورونا کی نئی لہر کے دوران کارتک آریان ، عامر خان، آر مدھاون ، روہت صراف اور رمیش تورانی سمیت کئی شخصیات کورونا کا شکار ہو چکی ہے جب کہ رنبیر کپور اور سنجے لیلا بھنسالی بھی حال ہی میں وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔