LIVE

شادی میں کیوں نہیں بلایا؟ مداح کے سوال پر پریانکا کادلچسپ جواب

ویب ڈیسک
March 27, 2021
 

فوٹوفائل

اداکارہ پریانکا چوپڑا کا مداح کے شادی میں نہ بلانے کے سوال پر دیا گیا دلچسپ جواب وائرل ہوگیا۔

ٹوئٹر پر’ آسک می اینی تھنگ سیشن ‘ کے دوران سنتوش پٹنیک نامی مداح نے پریانکا سے سوال کیا کہ انہیں کیوں 2018 میں  پریانکا اور نک نے شادی پر مدعو نہیں کیا؟ دراصل میں ان دنوں جودھ پور کے آس پاس ہی تھا۔

پریانکا نے مداح کے سوال پر جواب دیتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ مجھے معاف کیجیے گا سنتوش پٹنیک، میں آپ کو نہیں جانتی شاید یہ ایک اہم وجہ ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ دسمبر 2018 میں پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی۔