LIVE

شیخوپورہ میں بس اور ٹرالر میں ٹکر سے 5 مسافر جاں بحق، 12 زخمی

ویب ڈیسک
March 28, 2021
 

شیخوپورہ میں مریدکے سادھو کے قریب بس ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں  بس میں سوار  5 مسافر جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہو گئے۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق  زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال مریدکے منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ  بس اور ٹرالر میں حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، متاثرہ بس صادق آباد سے سیالکوٹ جا رہی تھی کہ مریدکے سادھو کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔