LIVE

فیصل آباد: 4 سالہ لاپتا بچی کی لاش برآمد

ویب ڈیسک
March 28, 2021
 

فیصل آباد میں 4 سالہ لاپتا بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بچی کے اہلخانہ کی جانب سے بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  بچی گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتا ہوگئی تھی جس کی پولیس کو اطلاع بھی دی گئی اور پھر اس کی لاش برآمد ہوئی۔