LIVE

ایپل نے آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا

ویب ڈیسک,ویب ڈیسک
March 28, 2021
 

فوٹو: فائل

معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے تمام آئی فون اور  آئی پیڈ صارفین کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے۔

ایپل انتظامیہ کے مطابق کمپنی نے اپنے تمام آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کے لیے نئی اپ ڈیٹ جاری کر دی ہے جس کے تحت سکیورٹی میں پائی جانے والی خرابی کو دور کیا جاسکتا ہے۔

فوربز کی ایک رپورٹ کے مطابق کمپنی نے متاثرہ صارفین کو تجویز  پیش کی ہے کہ وہ ایپل ویب کٹ براؤزر انجن کو بہتر بنانے کے لیے آئی او ایس 14.4.2 جلد از جلد ڈاؤن لوڈ کر لیں۔

ایپل کا کہنا ہے کہ آئی او  ایس کے پرانے ورژن میں پائی جانے والی خرابی صارفین کو نقصان پہنچانے والے کراس سائٹ اسکرپٹ پر لے جا سکتا تھا۔

اس سے قبل ایپل کے تمام آئی فون اور  آئی پیڈ صارفین کے پرانے ورژن کو استعمال کرنے والے صارفین میں موجود تھا جس کے ذریعے حملہ آور  ان تفصیلات کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کے ایپل ڈیوائسز  پر حملہ کرتا تھا۔