LIVE

پاکستانی طالبہ نے'ورلڈ میموری چیمپیئن' کی حیثیت سے بھارت اور سوئیڈن کو مات دیدی

ویب ڈیسک
March 28, 2021
 

ذہین پاکستانی طالبہ ایما عالم نے 'ورلڈ میموری چیمپیئن' کی حیثیت سے بھارت اور سوئیڈن کو مات دے دی۔

ایما عالم نے  کم ترین وقت میں سب سے زیادہ الفاظ، نام اور چہرے یاد رکھنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔

 ایما عالم نے طاقتور حافظہ رکھنے کی کیٹیگری میں دو عالمی ریکارڈ قائم کیے اور بھارت اور سوئیڈن کا ریکارڈ توڑ دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں ایما عالم نے عالمی اعزاز حاصل کرنے اورگنیز بک میں نام درج ہونے کی خوشخبری پاکستانیوں کے ساتھ شیئر کی۔

خیال رہےکہ ورلڈ میموری چیمپیئن شپ دماغی کھیلوں کا ٹورنامنٹ ہوتا ہے، جہاں جسمانی کھیلوں کے مقابلہ میں دانشورانہ صلاحیتوں کی مہارت کی پیمائش کی جاتی ہے۔