LIVE

ویکسین کی خریداری کیلئے کسی صوبے پر کوئی پابندی نہیں، معاون خصوصی

ویب ڈیسک
March 29, 2021
 

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے کورونا ویکسین خریدلی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت تمام پاکستانیوں کیلئے کورونا ویکسین کی خریداری جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین کی خریداری کیلئے کسی صوبائی حکومت کو این او سی کی ضرورت نہیں، اور نہ ہی کسی صوبے پر ویکسین کی خریداری پر پابندی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ صوبے اگر ویکسین خریدنا چاہیں تو تعاون کیا جائے گا۔