LIVE

’وزارت توانائی، تجارت اور فوڈ سکیورٹی میں بھی تبدیلیاں ہوں گی‘

ویب ڈیسک
March 31, 2021
 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز  نے وزارت خزانہ کے بعد وزارت توانائی، وزارت تجارت اور  وزارت فوڈ سکیورٹی میں بھی تبدیلیوں کا اشارہ دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ کے بعد وزارت توانائی، وزارت تجارت اور  وزارت فوڈ سکیورٹی میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی۔

انھوں نے کہا کہ  پی ڈی ایم کی وجہ سے سیاسی خلل تھا جو ختم ہو گیا ہے، اب ڈلیوری، ڈویلپمنٹ اور مہنگائی کم کرنے پر فوکس ہو گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن آئے، اسمبلی میں بیٹھ کر  بات کرے، ٹرمپ اور  پیوٹن بھی انتخابات کے نتائج نہیں مان رہے، بالاآخر  آپ کو اسمبلی میں ہی آنا پڑے گا۔