LIVE

پاکستان: کورونا کی تیسری لہر میں بچے تیزی سے وائرس میں مبتلا ہونے لگے

ویب ڈیسک
April 01, 2021
 

ملک میں کورونا کی تیسری لہرکے دوران وائرس بچوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

ماہرین کاکہناہےکہ بچوں میں کوروناکے باعث شرح اموات بڑوں کی نسبت کافی کم ہے لیکن یہ کوروناکے پھیلاؤکا بہت بڑا سبب ہیں جب کہ وائرس سے متاثر ہونے والوں میں نومولود بھی شامل  ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 726 ہوگئی ہے۔

ماہرین کے مطابق وائرس کی علامات میں اس بار بچوں میں پھیپھڑوں کے انفیکشن کے کیسز سامنے آرہے ہیں۔

اسلام آباد کے محکمہ ضلعی صحت کے مطابق 11 سے 20 سال کی عمر کے متاثرہ بچوں، بچیوں اور نوجوانوں کی تعداد 5 ہزار 343 تک پہنچ چکی ہے۔