LIVE

بلال عباس کے چھوٹے بھائی نے بھی شادی کرلی

ویب ڈیسک
April 01, 2021
 

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری سے منسلک مشہور اداکار بلال عباس کے چھوٹے بھائی شہباز عباس خان نے شادی کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز عباس نے اپنی منگیتر ماہ نور سید سے اسلام آباد میں شادی کی جب کہ دونوں کی منگنی دو سال قبل 2018 میں ہوئی تھی۔

انسٹاگرام پر بلال عباس کی بہن ثناء توصیف نے بھائی شہباز عباس کی مایوں ، نکاح اور ولیمے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

دوسری جانب بلال عباس نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شہباز عباس اور ان کی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔