LIVE

انٹربینک میں روپے کی قدر میں مسلسل دوسرے روز کمی

منظرالہٰی
April 02, 2021
 

— فائل فوٹو

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں آج دوسرے روز بھی روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور ایک روپیہ مزید 0.16 فیصد گراوٹ کاشکار ہو گیا۔

مرکزی بینک کے اعداد وشمارکے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں آج امریکی ڈالر کی قدر میں 26 پیسے کا اضافہ ہوا اور ایک امریکی ڈالر 153.55 روپے کا ہو گیا۔ یورو کی قدر میں بھی اضافہ ہوا اور وہ 97 پیسے بڑھ کر 180.86 روپے میں فروخت ہوا۔

اسی طرح برطانوی پاؤنڈ ایک روپے 26 پیسے اضافے کے ساتھ 212.51 روپے کا ہو گیا جب کہ سعودی ریال کی قیمت 40.94 روپے رہی۔

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں دیگرکرنسی ریٹس: