LIVE

کراچی: موبائل فون کے خریدار بن کر آنے والوں نے گھر لوٹ لیا

ویب ڈیسک
April 02, 2021
 

کراچی کے علاقے بہادرآباد میں موبائل فون کے خریدار بن کر آنے والوں نے گھر لوٹ لیا۔

بہادرآباد میں پیش آنے والے ڈکیتی کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز کو موصول ہو گئی ہے۔

بہادرآباد آدم جی نگر میں گھر میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی، شہری نے خرید و فروخت کی ویب سائٹ پر موبائل فونز کا اشتہار لگایا جس کے بعد موٹرسائیکل سوار دو ملزمان گھر پر فون خریدنے پہنچے۔

ملزمان نے شہری کو اسلحے کے زور پر زد و کوب کیا اور 4 لاکھ روپے مالیت کے موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔

سی سی ٹی وی میں ملزمان کے چہرے واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں، واردات دو روز قبل رات پونے 9 بجے کے قریب ہوئی۔