LIVE

تیونس: خاتون خودکش حملہ آور نے اپنی بچی سمیت خود کو دھماکے سے اڑا لیا

ویب ڈیسک
April 03, 2021
 

فائل فوٹو

تیونس میں خاتون خودکش حملہ آور نے اپنی بچی سمیت خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیونس کے حکام کا کہنا ہےکہ پہاڑی علاقے میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران ایک خاتون خودکش حملہ آور نے گرفتاری کے خوف سے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا اور اس دوران اس کی بچی بھی ساتھ تھی۔

تیونس کی وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز پہاڑی علاقے میں مسلح گروپوں کا پیچھا کررہی تھیں اور اس دوران انہوں نے ایک مسلح حملہ آور کو فائرنگ سے ہلاک کیا جس کے بعد خودکش بیلٹ پہنی اس کی اہلیہ نے گرفتاری سے بچنے کے لیے دھماکا کردیا جس کے نتیجے میں اس کی گود میں موجود بچی بھی ہلاک ہوگئی جب کہ خودکش حملے میں خاتون کی بڑی بیٹی شدید زخمی ہوئی۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ فورسز کے آپریشن میں 2 عسکریت پسند ہلاک بھی ہوئے جب کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ مسلح گروپوں کے ٹھکانے پر کسی خاتون کی موجودگی سامنے آئی۔