LIVE

مہنگائی میں اضافہ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ہوا: اسد عمر

ویب ڈیسک
April 03, 2021
 

فائل فوٹو

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہےکہ مہنگائی میں اضافہ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ہوا ہے۔

ایف پی سی سی آئی میں خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نےکہا کہ  کراچی کے لیے بجلی، کے فور اور 300 ارب روپے کے سرکلر ریلوے منصوبے پر کام جاری ہے، 300 ارب روپے کی بھاری رقم کراچی سرکلر ریلوے کے لیے دی جائے گی جب کہ گرین لائن اگست میں کام شروع کردے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کی روپے کی قدر کم کرنے کی پالیسی خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل نےکی، اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایک ڈالر بھی خرچ کیے بغیر روپے کی قدر میں 16 روپے کا استحکام آیا ہے۔