LIVE

پاکستان: کورونا کے آغاز کے بعد انتہائی نگہداشت میں مریضوں کی ریکارڈ تعداد

ویب ڈیسک
April 04, 2021
 

پاکستان میں کورونا کے آغاز کے بعد سے انتہائی نگہداشت میں مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل کمانڈ ایند آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے اپنے بیان میں بتایا کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ 3 ہزار 568 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں، کورونا کے آغاز کے بعد انتہائی نگہداشت میں یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔

اسد عمر نے کورونا ایس او پیز کو سختی سے نافذ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عوام سے ایک بار پھر اپیل کی کہ مہربانی کریں اور  احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا تھا کہ ایس او  پیز کے نفاذ کی کوششوں میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے مویضوں کی تعداد 6 لاکھ 87 ہزار سے زائد اور ہلاکتیں 14778 تک پہنچ گئی ہیں جبکہ ملک میں فعال مریضوں کی تعداد 60 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔