LIVE

ایک ٹانگ سے معذور لڑکی کی ویٹ لفٹنگ کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
April 05, 2021
 

کہتے ہیں محنت کبھی بھی رائیگاں نہیں جاتی اور  اگر انسان ہمت نا ہارے تو  ایک نا ایک دن اسے اپنی محنت کا صلہ ضرور  ملتا ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ٹانگ سے معذور  لڑکی کو  کسی پروفیشنل ویٹ لفٹر کی طرح وزن اٹھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معذور لڑکی ایک جم میں موجود ہے اور  ایک ٹانگ نا ہونے کے باوجود وہ  وزن اٹھانے کے ساتھ اپنا توازن بھی برقرار  رکھے ہوئے ہے۔

ویڈیو کو چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں بار لائیک کیا جا چکا ہے اور سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے لڑکی کو ہمت پر داد بھی دی جا رہی ہے۔