LIVE

کم کارڈیشین بھی ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل

ویب ڈیسک
April 07, 2021
 

امریکا کی رئیلٹی اسٹار اور اداکارہ کم کارڈیشین ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل ہو گئیں۔

امریکی جریدے فوربز کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق رئیلٹی اسٹار اور کاروباری خاتون کم کارڈیشین ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں۔

فوربز کے مطابق گزشتہ برس اکتوبر سے لے کر اب تک کم کارڈیشین کی دولت میں 20 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ ان کے اثاثوں کی مجموعی مالیت ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی ریپر اور کم کارڈیشین کے مبینہ شوہر کین ویسٹ کا شمار بھی ارب پتی افراد میں ہوتا ہے اور ان کے اثاثوں کی مالیت 6 ارب ڈالر سے زائد ہے۔