LIVE

آرمی چیف سے روسی وزیرخارجہ کی ملاقات، افغان امن عمل پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک
April 07, 2021
 

آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ملاقات کی اور خطےکی سلامتی بالخصوص افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کا وشوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاع اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روس کے تعلقات درست سمت میں گامزن ہیں، مستقبل میں کثیر الجہتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔