LIVE

منشا بم اور اس کے بیٹوں سے اربوں روپے مالیت کی زمین واگزار

ویب ڈیسک
April 09, 2021
 

فائل فوٹو

لاہور پولیس اور ایل ڈی اے نے قبضہ مافیا منشا بم اور اس کے بیٹوں کے مبینہ قبضے سے اربوں روپے مالیت کی 40 کنال زمین واگزار کرا لی ۔

سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر کے مطابق منشا بم اور اس کے بیٹوں نے اربوں روپے مالیت کی اراضی پر قبضہ کیا ہوا تھا جہاں سے وہ عارضی ٹھیلے لگوا کر بھتہ وصول کرتے تھے۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ منشا بم اور اس کے بیٹے شہریوں کے لیے دہشت کی علامت بنے ہوئے تھے۔

غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ شہریوں کی اراضی کسی صورت ہتھیانے نہیں دی جائے گی، شہریوں کو قبضہ گروپوں اور بدمعاشوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، پولیس شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائےگی۔