LIVE

فرحان اختر ہالی وڈ میں ڈیبیو کے لیے تیار

ویب ڈیسک
April 10, 2021
 

فائل فوٹو

بھارت  کے نامور لکھاری اور شاعر جاوید اختر کے صاحبزادے اداکارفرحان اختر  اب ہالی وڈ میں بھی نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے فرحان اختر نے ہالی وڈ سائنس فکشن سپر ہیرو فلمیں بنانے والے ادارے مارول اسٹوڈیو کے ساتھ ایک پروجیکٹ سائن کیا ہے جب کہ اداکار اس وقت فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں انٹرنیشنل کاسٹ اور عملے کے ہمراہ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں موجود ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے فلم اور شوٹنگ کے حوالے سے مزید معلومات کو فی الحال خفیہ رکھا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ مارول اسٹوڈیو عالمی سطح پر سب سے بڑے فلم اسٹوڈیو میں سے ایک تسلیم کیا جاتا ہے تاہم اب مارول اسٹوڈیو کے اگلے بین الاقوامی پراجیکٹ میں فرحان اختر کی شرکت ایک دلچسپ پیشرفت تصور کی جارہی ہے۔