LIVE

بنگلا دیش میں مسجد پر حملہ، 12 افراد زخمی

ویب ڈیسک
April 10, 2021
 

فوٹو سوشل میڈیا

بنگلا دیش میں مسجد پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش میں مسجد پر حملہ ضلع گیبندھا میں کیا گیا جس میں 12 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق مسجد پر حملے کا واقعہ سندر گنج کے علاقے میں گزشتہ روز مسجد کمیٹی کے افراد کے درمیان ہونے والے تنازع کے باعث پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب متاثرہ مسجد کے امام نے حملے کا ذمہ دار حفاظت اسلامی نامی تنظیم کے اہلکاروں کو ٹھہرایا ہے۔