LIVE

ڈسکہ الیکشن، 2 ماہ میں دوسری بار ایم این بننے جا رہا ہوں، پی ٹی آئی امیدوار کا دعویٰ

ویب ڈیسک
April 10, 2021
 

پہلے بھی الیکشن شفاف تھے آج بھی کوئی مسئلہ نہیں، علی اسجد ملہی— فوٹو:فائل 

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار اسجد ملہی نے کامیابی کا دعویٰ کردیا۔

پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا جبکہ ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔

اس موقع پرپی ٹی آئی کے امیدوارعلی اسجد ملہی  نے خان ججہ میں جیو نیوز سے گفتگو کی اور دعویٰ کیا ہے کہ آج دو ماہ میں دوسری بار ایم این بننے جا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بھی الیکشن شفاف تھے آج بھی کوئی مسئلہ نہیں۔