LIVE

این اے 75: پی ٹی آئی امیدوار اسجد ملہی نے اپنا ہی ووٹ کاسٹ نہیں کیا

ایاز اکبر یوسف زئی
April 10, 2021
 

علی اسجد ملہی دو بار پولنگ اسٹیشن میں آنے کے باوجود ووٹ کاسٹ کیے بغیر چلے گئے— فوٹو:فائل 

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے اپنا ووٹ کاسٹ ہی نہیں کیا۔ 

پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا جبکہ ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔

نمائندہ جیو نیوز کے مطابق علی اسجد ملہی نے دو بار اپنے آبائی علاقے میں آئے جہاں ان کا ووٹ رجسٹرڈ تھا  لیکن انہوں نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

علی اسجد ملہی دو بار پولنگ اسٹیشن میں آنے کے باوجود ووٹ کاسٹ کیے بغیر چلے گئے۔

اس کے برعکس مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نوشین افتخار نے علی الصبح ہی اپنا ووٹ کاسٹ کیا تھا۔