LIVE

پاکستانی طالبہ کا عالمی سطح پر دستاویزی فلم کے مقابلے میں پہلا نمبر

حامد شیخ
April 11, 2021
 

پاکستانی طالبہ حوریہ  نے بین الاقوامی سطح پر دستاویزی فلم کے مقابلے میں  پہلا نمبر حاصل کر کے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر دیا۔

 حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی حوریہ امیری کی مختصر دستاویزی فلم بین الاقوامی ادارے کی جانب سے گلوبل اسٹوری ٹیلنگ کمپیٹیشن 2021 میں ایوارڈ کے لیے منتخب ہوئی۔

بین الاقوامی مقابلے میں پاکستان، بھارت، بنگلا دیش، انڈونیشا، ایران اور سربیا سمیت یورپ کے 37 ممالک کے 400 افراد نے حصہ لیا۔

حوریہ امیری نے اپنی مختصر دستاویزی فلم میں حیدرآباد سمیت پاکستان میں آلودہ پانی کی فراہمی، صحت و صفائی کے فقدان، کچرے اور  اس سے پھیلنے والی بیماریوں کی نشاندہی کی تھی۔

حوریہ امیری کی دستاویزی فلم سمیت دیگر دستاویزی فلموں کی تصاویر  ورچوئل آرٹ گیلری میں رکھی گئی ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کے دوران حوریہ امیری کا کہنا تھا کہ انہیں اس دستاویزی فلم پر ایوارڈ کے ساتھ 2500 ڈالر اور  اسکالر شپ بھی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

حوریہ امیری نے نہ صرف حیدرآباد بلکہ پاکستان کے مسائل کو دنیا بھر میں اجاگر کرکے اپنا تو حصہ ڈال دیا لیکن حکومت کب ان مسائل کو حل کرے گی، شہریوں کو اس کا انتظار ہے۔