LIVE

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 5 کشمیری نوجوان شہید کردیے

ویب ڈیسک
April 11, 2021
 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے ہادی پورہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

قابض بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد کے علاقے بیج بہارہ میں 2 نوجوانوں کو شہید کیا۔ 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج کی جانب سے سرچ آپریشن کی آڑ میں چار روز  کے دوران 12 کشمیری شہید کیے جاچکے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان نے شوپیاں میں بھارتی فوج کی جانب سے مسجد کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے