LIVE

پنجاب: رمضان میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز دو شفٹوں میں کام کریں گے

ویب ڈیسک
April 13, 2021
 

فوٹوفائل

رمضان المبارک کے دوران پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز دو شفٹوں میں کام کریں گے۔

ترجمان محکمہ صحت کےمطابق کورونا ویکسی نیشن سینٹرز پر پہلی شفٹ صبح 10سے 4 بجے تک اور دوسری رات 9 بجے سے ایک بجے تک ہوگی جب کہ دونوں شفٹوں کے اوقات کا اطلاق پورے صوبے میں ہوگا۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ دو شفٹوں کا آغاز یکم رمضان المبارک سے ہو گا اور نئے اوقات کار کا اطلاق صوبے کے تمام ویکسی نیشن سینٹرز پر ہوگا۔