LIVE

خود سے متعلق اسکینڈلز پر میرا کیا کہتی ہیں؟

ویب ڈیسک
April 13, 2021
 

فوٹوفائل

اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ بہت سے اسکینڈلز ایسے ہیں جنہیں وہ نہیں مانتیں کیونکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں میرا کا کہنا تھا کہ’ میرا ویڈیو اسکینڈل آیا جسے میں اس لیے تسلیم نہیں کرتی کیوں کہ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، اس کے علاوہ میری شادی کا ایک بہت بڑا اسکینڈل آیا جسے اخباروں نے کوریج دی لیکن میں اسے نہیں مانتی کیوں کہ اس کا بھی حقیقت سے کوئی تعلق نہیں‘ ۔

خود سے متعلق میڈیا پر آنے والی خبروں پر  میرا نے کہا کہ ’مجھ سے متعلق ہر خبر خود سے بن جاتی ہے جب کہ میری خواہش ہے کہ میں کبھی میڈیا کو کوئی خبر خود دوں‘۔

اداکارہ کے جواب پر سینئر اداکار جاوید شیخ نے میرا کی شخصیت کو اہم قرار دیا اور کہا کہ خبر ہمیشہ اہم شخصیات کی ہی بنتی ہے اس لیے میرا کی ہی بنے گی کیونکہ اگر کوئی عام لڑکی پروین ہے تو اس کی تو شادی کی خبر نہیں بن سکتی ۔