پنجاب حکومت نے لاہور کے بعد مزید اضلاع میں رینجرز طلب کر لی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا جس میں رحیم یار خان، چکوال، شیخوپورہ اور گوجرانوالا میں رینجرزکی خدمات مانگی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سے ایک مذہبی تنظیم کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج اور دھرنے جاری ہیں جبکہ متعدد شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جس میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے۔