LIVE

افغان امن پر ہونے والی استنبول کانفرنس کی تاریخ کا اعلان

ویب ڈیسک
April 13, 2021
 

ترکی میں افغانستان پر عالمی امن کانفرنس 24 اپریل سے 4 مئی تک ہوگی۔

ترک وزارت خارجہ کے مطابق استنبول کانفرنس کا مقصد دوحا کے بین الافغان مذاکرات کو آگے بڑھانا ہے۔

ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ مذاکرات افغان حکومتی نمائندوں اور طالبان نمائندوں کے درمیان ہوگی،کانفرنس میں فریقین کو مشترکابنیادی نکات پر مشتمل سیاسی مفاہمت کا روڈ میپ بنانے میں مدد دی جائےگی۔

خیال رہےکہ استنبول میں افغان امن کانفرنس اقوام متحدہ اور قطرکے تعاون سے ہو رہی ہے۔