LIVE

طبی ماہرین کا روزہ رکھنے والوں کو سخت احتیاط کا مشورہ

ویب ڈیسک
April 14, 2021
 

فائل فوٹو

طبی ماہرین نے کورونا اور شدید گرمی کے دوران روزہ رکھنے والوں کو سخت احتیاط کا مشورہ دے دیا۔ 

کراچی سمیت مختلف علاقوں میں شدیدگرمی اور ساتھ ہی رمضان المبارک میں ماہرین صحت نے عوام الناس کوخبردار کیا ہے کہ سحر اور افطار میں بیمار اور صحت مند افراد متوازن غذاکھائیں، گرم اور خشک موسم کے روزے جسم میں پانی اور شوگر کالیول کم ہونے کا سبب بن سکتے ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ سحر اور افطار میں کھجور، دودھ، دہی، لسی اور پھلوں کا زیادہ استعمال کیا جائے اور کم سے کم6 گھنٹے کی نیندضرور پوری کریں۔

ماہرین صحت کے مطابق بلڈ پریشر اور ذیابیطس والے حضرات اپنے معالج سے پوچھ کر روزہ رکھ سکتے ہیں اور کورونا سے بچاؤ کےحفاظتی اقدامات ضرور اپنائیں۔