LIVE

گوگل میپ کے ذریعے دولہا کسی اور خاتون کی شادی میں پہنچ گیا

ویب ڈیسک
April 14, 2021
 

انڈونیشیا میں گوگل میپ پر دیا ہوا پتہ ڈھونڈتے ہوئے ایک دولہا غلط پتے پر کسی اور خاتون کی شادی والے گھر پہنچ گیا۔

رپورٹس کے مطابق اس دن گاؤں میں ایک جگہ شادی تھی ، اور کسی اور جگہ منگنی کی تیاری چل رہی تھی،اس کی وجہ سے دولہا الجھ گیا اور اس گھر میں پہنچا جہاں منگنی ہونے والی تھی۔

رپورٹس کے مطابق الفا نامی لڑکی جس کی منگنی کی تقریب جاری تھی ، اس کا کہنا ہے کہ جب اس نے مہمانوں کو دولہا کے ساتھ آتے دیکھا تو شدید حیرت ہوئی کہ وہ ان میں سے کسی کو نہیں جانتی تھی۔

الفا کے مطابق ' میرے اہل خانہ نے دولہا اور دیگر مہمانوں کا احترام کے ساتھ خیرمقدم کیا۔ جب وہ اسے تحفہ دینے کی تیاری کر رہے تھے ، اس وقت دولہا کے ساتھ آنے والے ایک شخص کو لگا کہ وہ غلطی سے اس مقام پر پہنچے ہیں۔'

انہوں نے بتایا کہ وہ گوگل میپ کے ذریعے دیا ہوا پتہ دیکھ کر یہاں آئے ہیں۔ دولہا اور دیگر باراتی نے غلطی پر الفا کے خاندان سے معافی مانگی اور پھر ان کی مدد سے صحیح مقام تک پہنچے۔