LIVE

رمضان: راولپنڈی میں ویکسین سینٹرز کے اوقات کار تبدیل

ویب ڈیسک
April 14, 2021
 

راولپنڈی شہری انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران شہر میں کورونا ویکسین سینٹرز کے اوقات کار تبدیل کر دیے۔

کمشنر راولپنڈی کے مطابق رمضان المبارک میں کورونا ویکسین سینٹرز دو الگ الگ شفٹوں میں کام کریں گے۔

کمشنر کا کہنا ہے ہے رمضان میں ویکسین سینٹرز کی مارننگ شفٹ صبح 10 تا شام 4 بجے ہو گی جب کہ ایوننگ شفٹ افطار کے بعد یعنی رات 9 سے ایک بجے ہوگی جس کے دوران شہری ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں حکومت کی جانب سے اس وقت دو چینی ویکسینز لگائی جا رہی ہیں۔ حکومت ویکسین کے لیے اس وقت صرف 50 سال سے زائد عمر  کے افراد ہی رجسٹریشن کے اہل ہیں تاہم روسی ویکسین اسپوتنک نجی سطح پر لوگ لگوا سکتے ہیں۔