LIVE

سندھ میں ایک مذہبی جماعت کے رہنماؤں کو حراست میں لینےکے احکامات جاری

ویب ڈیسک
April 14, 2021
 

فوٹو: فائل

محکمہ داخلہ سندھ نے مذہبی جماعت کےرہنماؤں کو حراست میں لینےکے احکامات جاری کردیے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق مولانا عباس قادری،مولانا غوث بغدادی اور زین العابدین کو حراست میں لینےکا حکم دیا گیا ہے، ان رہنماؤں کو 30 روز کے لیے حراست میں رکھنے کے احکامات دیےگئے ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہےکہ ان رہنماؤں پر احتجاج کے دوران سڑکیں بندکرنے کے الزامات ہیں۔

محکمہ داخلہ کے مطابق فہرست میں شامل افراد نقص امن کے لیے خطرہ ہیں، اس لیے ان رہنماؤں کو عوامی مفاد میں حراست میں لیا جائے۔