LIVE

توقع ہے ہر شعبے میں پاکستان اور امریکا کا تعاون فروغ پائے گا: سربراہ پاک فوج

ویب ڈیسک
April 15, 2021
 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور  امریکی ناظم الامور و قائم مقام سفیر انجیلا ایگلر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا توقع ہے ہر شعبے میں پاکستان اور امریکا کا تعاون مزید فروغ پائے گا۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق قائم مقام امریکی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا، امریکی سفیر نے بالخصوص افغان امن عمل میں پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سفیر نے افغانستان میں امن کے حصول کے لیے امریکی امداد جاری رکھنےکا یقین بھی دلایا۔