LIVE

برطانیہ میں کورونا کی نئی بھارتی قسم کی موجودگی کا انکشاف

ویب ڈیسک
April 16, 2021
 

لندن: برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی بھارتی قسم کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے کووڈ کی نئی بھارتی قسم کی موجودگی کی تصدیق بھی کر دی ہے۔

پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے مطابق کورونا کی نئی قسم بی ون 617 سب سے پہلے بھارت میں منظر عام پر آئی تھی، برطانیہ میں اب تک 77 افراد میں نئی بھارتی قسم کے انفیکشن کی تصدیق ہو چکی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کورونا کی نئی بھارتی قسم میں تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت موجود ہے، نئی قسم بھارت میں بھی کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کا ایک سبب ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا کیسز  اور اموات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور اب تک ایک کروڑ  40 لاکھ سے زائد افراد متاثر جبکہ ایک لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔