LIVE

سعودی عرب میں پالتو شیر نے مالک کو ہلاک کردیا

ویب ڈیسک
April 16, 2021
 

دارالحکومت ریاض میں سعودی نوجوان نے پالتو شیر کو تربیت دینے کیلئے پنجرے سے نکالا تھا— فوٹو:فائل 

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پالتو شیر نے مالک کو ہلاک کردیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ریاض میں سعودی نوجوان نے پالتو شیر کو تربیت دینے کیلئے پنجرے سے نکالا تھا کہ شیر نے مالک پر حملہ کردیا۔

رپورٹس کے مطابق شیر کے حملے میں مالک ہلاک ہوگیا اور واقعے  کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فائرنگ کرکے شیر کو ہلاک کردیا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہلاک کیے گئے شیر کی عمر 4 برس تھی۔